تشریح:
1۔اگر سننے والا قاری سے کہتا ہے کہ اب بس کرواس میں قرآن کریم کے متعلق کوئی توہین کا پہلو نہیں نکلتا بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا کرنا ثابت ہے۔ آپ نے اس مقام پر غور و فکر کرنے اور دوسروں کو توجہ دلانے کے لیے یہ اقدام کیا۔ 2۔اس میں قیامت کی ہولنا کیوں کا بیان ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے مناظر کو سامنے رکھتے ہوئے رودیے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اس مقام پر خوب غور وفکر کیا جائے۔کیونکہ یہ معاملہ انتہائی خوفناک ہو گا۔ واللہ المستعان۔