تشریح:
(1) ولیمہ مشروع اور ثابت ہے۔ اس میں کھانے کے متعلق کمی بیشی کی کوئی قید نہیں بلکہ حسب ضرورت اور حسب توفیق ولیمے کا کھانا تیار کیا جا سکتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کے ولیمے میں کھجور اور ستو کا اہتمام کیا تھا۔ (جامع الترمذي، النکاح، حدیث: 1095) لیکن ولیمے کا کھانا تناول کرنا ضروری نہیں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’اگر چاہے تو کھائے اگر چاہے تو چھوڑ دے۔‘‘ (صحیح مسلم، النکاح، حدیث: 3518 (1430))
(2) دعوت ولیمہ میں غیر شرعی کام ہو رہے ہوں تو اس میں شرکت سے بچنا چاہیے۔ والله أعلم