تشریح:
(1) اس حدیث میں لفظ "دعي" عام ہے جو ہر قسم کی دعوت کرنے والے کو شامل ہے، خواہ کوئی دعوت ولیمہ کرے یا کوئی اور دعوت، بہرحال دعوت قبول کرنا ضروری ہے کیونکہ اس حدیث میں بھی امر کا صیغہ آیا ہے جو وجوب پر دلالت کرتا ہے۔
(2) جمہور اہل علم کا موقف ہے کہ ولیمے کی دعوت قبول کرنا واجب ہے کیونکہ اس میں اعلانِ نکاح کو تقویت ملتی ہے لیکن دوسری دعوتیں قبول کرنا مستحب ہے۔ واضح رہے کہ جس قسم کی بھی دعوت ہو دعوت کرنے والے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ اگر کوئی رکاوٹ نہ ہو تو ضرور شرکت کرنی چاہیے۔ والله اعلم