قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ الغَيْرَةِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

ترجمة الباب: وَقَالَ وَرَّادٌ: عَنِ المُغِيرَةِ، قَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ: لَوْ رَأَيْتُ رَجُلًا مَعَ امْرَأَتِي لَضَرَبْتُهُ بِالسَّيْفِ غَيْرَ مُصْفَحٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: «أَتَعْجَبُونَ مِنْ غَيْرَةِ سَعْدٍ لَأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ، وَاللَّهُ أَغْيَرُ مِنِّي»

5222. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّهِ أَسْمَاءَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا شَيْءَ أَغْيَرُ مِنْ اللَّهِ

مترجم:

ترجمۃ الباب:

‏‏‏‏ اور وراد (مغیرہ کے منشی) نے مغیرہ سے بیان کیا کہ سعد بن عبادہ ؓنے نبی کریم ﷺسے عرض کیا کہ میں تو اپنی بیوی کے ساتھ اگر کسی غیر مرد کو دیکھ لوں تو اسے اپنی تلوار سے فوراً قتل کر ڈالوں اس کو دھار سے نہ کہ چوڑی طرف سے صرف ڈرانے کے لیے (بلکہ اس کا معاملہ ہی ختم کر ڈالوں)۔ اس پر نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ کیا تمہیں سعدؓ کی غیرت پر حیرت ہو گی اللہ کی قسم! مجھ کو اس سے بڑھ کر غیرت ہے اور اللہ تعالیٰ مجھ سے بھی زیادہ غیرت مند ہے۔تشریح:ہوا یہ تھا کہ جب آیت (والذین یرمون المحصنات الایۃ) (النور:6)نازل ہوئی جس کا مطب یہ تھا جو لوگ آزاد بیویوں پر بہتان لگائیں اور وہ ان پر گواہ نہ لا سکیں تو ان کو اسی کوڑے لگاؤ اس وقت سعد بن عبادہؓ نے کہا یا رسول اللہﷺ!اس آیت میں تو یہ حکم اترا ہے میں تو اگر حرام کام کو دیکھوں تو نہ جھڑکوں نہ چار گواہ لاؤں بلکہ اسے فوراً ہی ٹھکانے لگا دوں میں اتنے گواہ لاؤں گا تو وہ تو زنا کر کے چل دے گا اس پر آنحضرت ﷺ نے انصار سے فرمایا کہ تم اپنے سردار کی غیرت کی باتیں سن رہے ہو انصار بولے یا رسول اللہ ﷺ ان کے مزاج میں بہت غیرت ہے اس کو ملامت نہ کیجئے‘اس نے ہمیشہ کنواری سے نکاح کیا اور جب اسے طلاق دے دی تو اس کی غیرت کی وجہ سے ہم میں سے کسی کو یہ جرأن نہ ہو سکی کہ اس عورت سے نکاح کر سکے۔

5222.

سیدنا اسماء‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نے رسول ﷺ سے سنا کہ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سے زیادہ غیرت مند کوئی نہیں۔“