تشریح:
(1) اس سے معلوم ہوا کہ عورتیں شوہر کی اجازت سے مساجد میں پردے کے ساتھ نماز کے لیے جا سکتی ہیں لیکن امام بخاری رحمہ اللہ نے مسجد اور غیر مسجد کی طرف جانے کا عنوان قائم کیا جبکہ حدیث میں صرف مساجد کے متعلق لائے ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے لکھا ہے: غیر مسجد کو مسجد پر قیاس کیا ہے لیکن اس کے لیے بھی حالات کا سازگار اور پر امن ہونا شرط ہے۔
(2) بازار میں جانے کے لیے اس وقت رخصت ہو گی جب اسے شرعی ضرورت کے تحت کوئی حاجت ہو۔ بلا وجہ تفریح کے لیے جانا جائز نہیں ہے۔ والله اعلم