تشریح:
(1) لَيلاً کی تفسیر عشاء سے کر کے امام بخاری رحمہ اللہ نے بظاہر دو متضاد روایات کو جمع کیا ہے، یعنی رات کو گھر جانے سے مراد اس کا پہلا حصہ ہے اور جہاں ممانعت ہے اس سے مراد رات کا درمیانی یا آخری حصہ ہے۔
(2) بہرحال جس عورت کا خاوند دیر تک باہر رہا ہو، جب اسے اپنے شوہر کی آمد کا پتا چلے تو زیب و زینت میں کوئی کمی نہ کرے۔ اپنے زیر ناف بال صاف کرلے تاکہ خاوند کو کسی بھی پہلو سے ناگواری نہ ہو۔ والله اعلم