تشریح:
بعض اہل علم کا خیال ہے کہ یہ شرعی ایلاء نہیں کیونکہ اس میں چار ماہ تک تعلق نہ رکھنے کی قسم کھائی جاتی ہے، لہٰذا اس حدیث کا یہاں ذکر کرنا مناسب نہیں۔ لیکن ہمیں اس موقف اس اتفاق نہیں ہے کیونکہ ایلاء چار ماہ سے کم مدت کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس سے مقصود عورت کا دماغ درست کرنا ہے اور وہ عورت کے مزاج کے مطابق چار ماہ سے کم مدت کے لیے بھی ہو سکتا ہے۔ اگر چار ماہ سے کم مدت کے لیےایلاء نہ ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا واقع نہ ہوتا۔ قرآن کریم کے مطابق ایلاء کرنے والے کے لیے مہلت چار ماہ ہے، اس کے بعد دیگر کارروائی ہو گی۔