تشریح:
(1) ایلاء کرنے والے کی مدت جب پوری ہو جائے تو اس کے سامنے دوراستے ہیں: ٭ اپنی بیوی سے تعلق قائم کرے اور معروف طریقے کے مطابق اسے اپنے پاس رکھے۔ ٭وہ اپنی بیوی کو طلاق دے کر اپنی زوجیت سے فارغ کر دے۔
(2) چار ماہ کے بعد وہ رجوع کرے، یعنی اس سے ہم بستر ہو۔ اگر کوئی شخص خود یا بیوی کے بیمار ہونے یا دیگر کسی وجہ سے جماع نہ کر سکے تو زبانی رجوع کرے۔ (عمدة القاري: 294/14)