تشریح:
(1) حضرت ام حفید رضی اللہ عنہا کا نام ہزیلہ بنت حارث ہے جو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی خالہ ہیں۔ ان کی دوسری بہنیں یہ ہیں: ام خالد بن ولید جن کا نام لبابہ صغری ہے۔ ام ابن عباس رضی اللہ عنہ جن کا نام لبابہ کبری ہے اور ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا۔ یہ چاروں حارث بن حزن ہلالی کی بیٹیاں ہیں۔
(2) امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنا عنوان لفظ مائدہ سے ثابت کیا جو دستر خوان پر بولا جاتا ہے۔ جس کا ذکر قرآن کریم میں ہے بلکہ قرآن کریم کی ایک سورت اسی نام سے موسوم ہے۔ (عمدة القاري: 399/14, 400)