تشریح:
گوشت اور کدو کے شوربے میں جب روٹی کے ٹکڑے ڈال کر ثرید تیار کیا جائے تو بہت عمدہ اور لذیذ غذا بن جاتی ہے۔ گرم ممالک میں اس قسم کا کھانا بہت مفید ہوتا ہے یہ پیاس اور جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے۔ اس سے قبض نہیں ہوتی بلکہ جلدی ہضم ہونے والا کھانا ہے۔ اس سے ریاح پیدا نہیں ہوتیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس قسم کے کھانے کو بہت پسند کرتے تھے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ کدو ایک عمدہ ترکاری ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پسند کرنے کی وجہ سے اہل ایمان بھی اسے پسند کرتے ہیں۔ واللہ المستعان