تشریح:
(1) اس میں ثرید کی فضیلت بیان ہوئی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کھانے کو بہت پسند کرتے تھے۔ گوشت کے شوربے میں روٹی کے ٹکڑے بھگو دیے جاتے ہیں۔ جب یہ نرم ہو جائیں تو انہیں کھایا جاتا ہے۔ یہ کھانا انتہائی مزیدار اور زود ہضم ہوتا ہے۔
(2) اس سے معلوم ہوا کہ مزیدار کھانے میں کوئی حرج نہیں یہ ضروری نہیں کہ اسے کسی چیز سے بد مزہ کر کے استعمال کیا جائے۔ واللہ أعلم