تشریح:
(1) ثمامہ کی روایت سے امام بخاری رحمہ اللہ نے قائم کردہ عنوان ثابت کیا ہے کہ ایک دستر خوان والے دوسرے شخص کو جو اس دستر خوان پر بیٹھا ہو کھانا اٹھا کر دے سکتا ہے، خواہ کھانا ایک برتن میں ہو یا علیحدہ علیحدہ برتنوں میں، مگر جس کو کھانا دیا جائے اس کی مرضی اور چاہت کا ہونا بھی ضروری ہے کیونکہ اگر کسی کا پیٹ بھر گیا ہو تو اسے مزید کوئی چیز اٹھا کر دینا اس پر زیادتی کرنا ہے، اس کی اجازت کے بغیر ایسا کرنا درست نہیں ہے۔ واللہ أعلم