تشریح:
(1) حشفه وہ ردی قسم کی کھجور ہے جو درخت کے اوپر نہیں پکتی بلکہ خشک ہو کر جلدی گر جاتی ہے۔
(2) اس سے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے گزر اوقات کا پتا چلتا ہے کہ وہ کھجوروں پر قناعت کرتے تھے، وہ بھی معمولی اور تعداد میں کم۔ بعض اوقات ان میں ردی قسم کی کھجوریں بھی آ جاتی تھیں۔
(3) ایک روایت میں پانچ کھجوروں کا ذکر ہے جبکہ دوسری حدیث میں ہے کہ سات کھجوریں ملیں لیکن ان میں کوئی تضاد نہیں ہے کیونکہ ایک عدد دوسرے کے منافی نہیں ہوتا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ پہلی مرتبہ پانچ کھجوریں ملی ہوں جب ان سے کچھ بچ گئیں تو دو، دو مزید دی گئیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دو مختلف اوقات میں دو واقعات ہوں، ایک دفعہ پانچ پانچ دی گئیں اور دوسری دفعہ سات سات حصے میں آئیں۔
(4) ان احادیث سے سرکاری سطح پر راشن کی تقسیم کا طریق کار بھی ثابت ہوا کہ راشن کی تقسیم کا طریق کار بھی ثابت ہوا کہ راشن اچھا ہو یا ردی، اسے برابر برار سب میں تقسیم کرنا چاہیے۔ لیکن آج کل بد دیانتی اور اقرباء پروری کا دور دورہ ہے، اس لیے صحیح تقسیم نہ ہونے کے باعث اللہ تعالیٰ کی مخلوق بہت پریشان ہے۔ واللہ المستعان