تشریح:
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں دبلی پتلی تھی۔ میری والدہ نے مجھے فربہ کرنے کے لیے بہت علاج کیا لیکن میں جوں کی توں رہی، حتی کہ میں نے تازہ کھجوریں، ککڑی کے ساتھ ملا کر کھانا شروع کیں تو میرا دبلا پن جاتا رہا۔ ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ علاج تجویز کیا تھا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے والدین کو کہا تھا کہ وہ تازہ کھجوریں، ککڑی کے ساتھ ملا کر کھلائیں۔ (فتح الباري: 710/9) بہرحال ان احادیث سے ککڑی کھانے کا جواز ملتا ہے۔ واللہ أعلم