تشریح:
خادم کھانا پکاتے وقت اس کی گرمی اور دھواں برداشت کرتا ہے، اس لیے اسے ساتھ بٹھا کر کھانا کھلانا چاہیے۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو اسے ایک یا دو لقمے دے دیے جائیں تاکہ اس کی حوصلہ افزائی ہو۔ ایک روایت میں ہے کہ خادم کو اپنے ساتھ بٹھائے۔ اگر وہ نہیں بیٹھتا تو ایک یا دو لقمے اسے دے دے۔ ایک یا دو لقمے اس صورت میں دیے جائیں جب کھانا کم ہو۔ اگر زیادہ ہو تو اسے ساتھ بٹھایا جائے یا اس کا حصہ الگ کر دیا جائے۔ (سنن أبي داود، الأطعمة، حدیث: 3846، و فتح الباري: 720/9)