تشریح:
(1) ابو داود میں مزید وضاحت ہے کہ اونٹنی کے پہلے بچے کو بتوں کے نام پر ذبح کر کے اسے خود کھا جاتے اور اس کی جلد درختوں پر پھینک دیتے۔ (سنن أبي داود، الضحایا، حدیث: 2833) ایک روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرع کو حق قرار دیا ہے جیسا کہ سنن نسائی میں ہے۔ (سنن النسائي، الفرع و العتیرة، حدیث: 4230) امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ فرع جائز ہے بشرطیکہ اللہ تعالیٰ کے لیے ذبح کیا جائے۔ (فتح الباري: 739/9)
(2) ہمارے رجحان کے مطابق جاہلیت کی یہ رسم دور اسلام میں اسی طرح قائم رہی مگر مسلمان اسے اللہ تعالیٰ کے نام پر ذبح کرنے لگے، پھر اس رسم کو موقوف اور منسوخ کر دیا گیا۔ واللہ أعلم