تشریح:
خرگوش پکڑنے کا واقعہ ایک سفر میں پیش آیا۔ وہ خرگوش بھی اچانک سامنے آ گیا تو اسے شکار کر لیا گیا۔ ایسے حالات میں اس کا شکار جائز اور مباح ہے۔ یہ تو ایک اتفاقی واقعہ تھا، اگر باقاعدہ اہتمام کے ساتھ شکار کیا جائے تو بھی جائز ہے لیکن اس شکار سے کوئی غرض وابستہ ہونی چاہیے محض کھیل تماشہ مقصود نہ ہو۔ بہرحال شکار کرنا جائز ہے، خواہ اتفاق سے سامنے آ جائے یا اسے پکڑنے کا باقاعدہ اہتمام کیا جائے، خواہ ذریعہ معاش ہو یا تفریح طبع کے طور پر ہو، ہر طرح سے مباح اور جائز ہے۔ واللہ أعلم