تشریح:
اس کا مطلب یہ ہے کہ انگور کا شیرہ اگر اتنا پکایا جائے کہ حلوہ بن جائے تو اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حلوے کو پسند کرتے تھے مگر یہ شرط اپنی جگہ پر ضروری ہے کہ اس میں نشہ پیدا نہ ہو، اگر اس میں نشہ پیدا ہو گیا تو اس کے حرام ہونے میں کوئی شک نہیں۔ اسی طرح کھجوروں کو عصیر (جوس) بھی شہد کی طرح ہے۔ اس کا استعمال حلال ہے بشرطیکہ نشہ آور نہ ہو۔ واللہ أعلم