تشریح:
(1) قسی، دیباج اور استبرق ریشم کی مختلف قسمیں ہیں۔ ہر قسم کا ریشم مردوں کے لیے حرام ہے۔ ریشمی كے گدے اور بچھونے مردوں کے لیے بالاتفاق حرام ہیں لیکن عورتوں کے لیے کچھ حضرات حلال سمجھتے ہیں۔ ہمارے رجحان کے مطابق عورتوں کو بھی ان کے استعمال سے احتیاط کرنی چاہیے، البتہ ریشمی لباس پہننے کی انہیں اجازت ہے۔
(2) اس حدیث میں چاندی کے برتنوں میں پینے کی ممانعت کا ذکر ہے، اس لیے امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے بیان کیا ہے۔