تشریح:
(1) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دودھ پینے سے لوگوں کا یہ تردد ختم ہو گیا کہ عرفہ کے دن روزے سے ہیں یا نہیں۔
(2) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام پیالے لکڑی کے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک پیالہ ٹوٹ گیا تھا تو اسے چاندی کی زنجیر سے جوڑا گیا، البتہ فاسق فاجر لوگ سونے اور چاندی کے پیالوں میں کھاتے ہیں، لہذا ایسے پیالوں میں کھانا پینا ممنوع ہے۔ (عمدة القاري: 631/14)