تشریح:
(1) جس مؤثر حقیقی نے پہلے اونٹ کو خارشی بنایا تھا، اس نے دوسروں کو بھی خارشی بنا دیا ہے۔ اگر خارش چھوت چھات کی وجہ سے ہوتی تو پہلے اونٹ کو خارش نہ ہوتی کیونکہ اس وقت کوئی دوسرا اونٹ خارشی نہیں تھا، لہذا اونٹ کو کسی کے بغیر خارش ہو جاتی ہے تو دوسروں کو بھی طبعی طور پر ہو سکتی ہے۔ اس پر متعدی ہونے کو کوئی دخل نہیں ہے۔
(2) امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث سے یہ ثابت کیا ہے کہ صفر بیماری کے جان لیوا ہونے کا عقیدہ سرے سے غلط ہے۔ انسان کو موت کسی بیماری سے نہیں بلکہ اس کی اجل ختم ہونے سے آتی ہے۔ واللہ أعلم