تشریح:
(1) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا موقف تھا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اختیار دیا ہے منع نہیں فرمایا اور میں اس کے لیے ستر بار سے بھی زیادہ مرتبہ دعا کروں گا۔ دراصل آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس بدفطرت کے بیٹے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے تھے جو ایک مخلص مسلمان تھے۔
(2) امام بخاری رحمہ اللہ نے ان احادیث سے ثابت کیا ہے کہ قمیص پہننا جائز ہے اور اس کا ذکر متعدد احادیث میں آیا ہے۔
(3) واضح رہے کہ ایک مرتبہ عبداللہ بن ابی منافق نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو اپنی قمیص دی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص دے کر اس احسان کا بدلہ دیا تھا۔ واللہ أعلم