تشریح:
(1) عربی زبان میں فتخ وہ انگوٹھیاں ہیں جو عورتیں پاؤں کی انگلیوں میں پہنا کرتی تھیں۔ بعض اہل لغت نے کہا ہے کہ نگینے کے بغیر انگوٹھی کو فتخ اور نگینے والی کو خاتم کہا جاتا ہے۔ (فتح الباري: 406/10)
(2) اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں عورتیں انگوٹھیاں اور چھلے پہنا کرتی تھیں۔