تشریح:
(1) ایک روایت میں ہے کہ عورتوں نے اپنی بالیاں اور انگوٹھیاں اتار کر دینا شروع کر دیں۔ (صحیح البخاري، العلم، حدیث: 98) ایک دوسری روایت میں کنگن صدقہ کرنے کا بھی بیان ہے۔ (صحیح البخاري، الزکاة، حدیث: 1431) ایک روایت میں ہے کہ یہ واقعہ عید الفطر کا ہے۔ (صحیح البخاري، التفسیر، حدیث: 4895)
(2) اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ عہد نبوی میں عورتیں بھی عیدگاہ جاتی تھیں اور نماز میں شریک ہوتی تھیں۔ بہرحال امام بخاری رحمہ اللہ نے ثابت کیا ہے کہ عورتیں سونے کے ہار اور خوشبودار پھولوں اور کلیوں کے ہار استعمال کر سکتی ہیں، کیونکہ یہ زینت کے لیے ہوتے ہیں اور عورتوں کو زینت کرنے کی اجازت ہے۔ واللہ أعلم