تشریح:
(1) ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے موقع پر عورتوں کے مجمع کی طرف گئے اور انہیں سورۃ الممتحنہ کی آیت: 12 پڑھ کر سنائی، پھر آپ نے فرمایا: ’’تم اس عہدوپیمان پر قائم ہو؟‘‘ ایک عورت نے تمام کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا: اللہ کے رسول! ہاں، ہم اس پر قائم ہیں۔ پھر آپ نے انہیں صدقہ کرنے کا حکم دیا۔ (صحیح البخاري، التفسیر، حدیث: 4895)
(2) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورتیں بالیاں اور کانٹے وغیرہ کانوں میں پہن سکتی ہیں۔ اس حدیث سے بعض اہل علم نے عورتوں کے کانوں میں زیورات پہننے کے لیے سوراخ کرنا بھی ثابت کیا ہے لیکن حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے محل نظر قرار دیا ہے۔ (فتح الباري: 408/10)