تشریح:
(1) ’’روزہ اللہ کے لیے ہے۔‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی بھی عبادت روزے سے نہیں کی گئی کیونکہ کفارومشرکین نے کسی وقت بھی معبودان باطلہ کی عبادت روزے سے نہیں کی، نیز روزہ ایک ایسا خفیہ عمل ہے جس پر اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی دوسرا مطلع نہیں ہو سکتا۔ روزے کے پاک عمل کو ایک پاک چیز سے تشبیہ دی گئی ہے۔
(2) اس سے معلوم ہوا کہ مشک پاک ہے، اور یہ بہترین خوشبو ہے، چنانچہ ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمہاری خوشبوؤں سے بہترین خوشبو کستوری ہے۔‘‘ (مسند أحمد: 36/3)