تشریح:
(1) تصاویر بنانا باعث لعنت فعل ہے، اسی طرح گھروں میں انسانوں یا حیوانوں کی تصویریں رکھنا، ٹیلی ویژن، وی سی آر اور کیبل وغیرہ سے فلمیں دیکھنا، گھر سے اللہ تعالیٰ کی رحمت و برکت کے ختم ہونے کا باعث ہے، ایسی چیزوں سے بچنا ضروری ہے۔
(2) کرنسی نوٹ، شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور داخلہ فارم کی تصاویر کا گناہ بھی بنانے والے کو ہو گا بشرطیکہ رکھنے والے کے دل میں اس کی نفرت ہو اور اس کے دل میں یہ جذبہ ہو کہ اگر اس کے ہاتھ میں اختیار ہو تو وہ ایسی تصاویر بنانا بند کروائے، اور ان کے بجائے کوئی جائز طریقہ وضع کرے گا۔ شوقیہ تصاویر بنانا اور انہیں اپنے پاس رکھنا دونوں مساوی جرم ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے محفوظ رکھے۔ آمین