تشریح:
(1) اس پوری حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین امور ذکر کیے ہیں: حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کو مارنے کا واقعہ، دوسرا ہوا خارج ہونے پر ہنسی کا واقعہ اور تیسرا بیوی کو مارنے پر تنبیہ۔ (صحیح البخاري، التفسیر، حدیث4942) کسی کی ہوا خارج ہونے پر ہنسنے میں استہزا اور مذاق کا پہلو نمایاں ہے اور آیت کریمہ میں بھی استہزا ومذاق کرنے کی ممانعت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ہنسنے سے منع فرمایا کیونکہ ہوا کا خارج ہونا انسان کے اختیار میں نہیں ہے۔
(2) کچھ لوگ اختیار کے ساتھ زور سے ہوا خارج کرتے ہیں، ایسا کرنا بھی بہت معیوب ہے۔ اگرچہ ہوا خارج ہونا ایک فطری امر ہے لیکن اس پر ہنسنا انتہائی حماقت ہے۔ بہرحال یہ حرکت بہت مذموم ہے۔ واللہ المستعان