تشریح:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر کوئی ناگوار کام یا بات ملاحظہ کرتے تھے تو مروت اور شرم کی وجہ سے آپ زبان سے کچھ نہ فرماتے بلکہ ناگواری آپ کے چہرے کی تبدیلی سے معلوم ہوتی تھی، اسی طرح جب کسی کو تنبیہ کرنا مقصود ہوتا تو اس کو معین کر کے تنبیہ نہ فرماتے اور نہ اس کا سرعام نام ہی لیتے بلکہ آپ کا خطاب عام ہوتا تھا۔ اس شخص کا نام لینے سے حیا مانع ہوتی، اس لیے آپ نام لیے بغیر اصلاح کا فریضہ سرانجام دیتے تھے۔