تشریح:
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب دوسری مرتبہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے سرگوشی کی تو فرمایا: ’’میرے اہل بیت میں سے تم سب سے پہلے مجھے ملوگی۔ اس پر وہ ہنس پڑیں۔‘‘ (صحیح البخاري، المغازي، حدیث:4433) اس حدیث سے امام بخاری رحمہ اللہ نے عنوان کے دونوں جز ثابت کیے ہیں۔ ایک تو یہ ہے کہ جماعت کے سامنے سرگوشی کرنا جائز ہے، دوسرا یہ کہ زندگی تک تو راز کو پوشیدہ رکھنا چاہیے، جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے ظاہر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ یہ دونوں باتیں اس حدیث سے ثابت ہوتی ہیں۔ واللہ أعلم