تشریح:
(1) بدن سے روح کا تعلق ختم ہونے کا نام موت ہے۔ یہ انقطاع کبھی صرف ظاہری طور پر ہوتا ہے جیسا کہ نیند کی حالت، اسی مناسبت کی وجہ سے نیند کوموت کا ساتھی کہا جاتا ہے اور کبھی یہ انقطاع ظاہری اور باطنی دونوں طرح سے ہوتا ہے، یہ معروف موت ہے۔ مذکورہ حدیث میں موت کا اطلاق نیند کی حالت پر کیا گیا ہے۔ (فتح الباري: 137/11)
(2) حدیث کے آخر میں امام بخاری رحمہ اللہ نے نشور کی مناسبت سے قرآن کریم کے ایک لفظ کی لغوی تشریح کی ہے۔