تشریح:
(1) اگر کوئی اپنے بستر پر سونے کے لیے آئے تو اپنی چادر کے کنارے سے اسے جھاڑے کیونکہ ممکن ہے اس کی بے خبری میں کوئی زہریلا جانور یا کیڑا مکوڑا بستر پر آ گیا ہو۔ ہاتھ کے بجائے چادر سے جھاڑنے کی تلقین ہے تاکہ اس کے ہاتھ کو کوئی موذی جانور کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچائے۔ (فتح الباري: 152/11)
(2) مذکورہ دعا کے علاوہ دیگر دعائیں بھی اس وقت پڑھی جا سکتی ہیں جن کا ذکر بہت سی حدیثوں میں آیا ہے۔ کچھ روایات میں تین دفعہ بستر جھاڑنے کا ذکر بھی ملتا ہے، (صحیح البخاري، التوحید، حدیث: 7393) تاکہ دم وغیرہ سے اس عمل کی تشبیہ ہو جائے۔ (فتح الباري: 152/11)