تشریح:
(1) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے لیے تین دعائیں فرمائیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں شرف قبولیت سے نوازا: ایک دعا یہ تھی کہ ان کے مال میں فراوانی ہو، دوسری یہ کہ ان کی اولاد بکثرت ہو اور تیسری یہ کہ ان کی عمر لمبی ہو۔
(2) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی کے لیے کثرت مال و اولاد کی دعا کرنا جائز ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعائیں صرف حضرت انس رضی اللہ عنہ کے لیے کیں، خود کو ان دعاؤں میں شریک نہیں کیا۔ وهو المقصود