تشریح:
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو حکم دیا ہے: ''اے ایمان والو! تم اپنے نبی پر درود بھیجو اور خوب خوب سلام بھیجو۔'' (الأحزاب: 56) چنانچہ تمام مسلمان نماز میں دوران تشہد میں کہتے ہیں: (السلامُ عليكَ أيُّها النبيُّ ورحمةُ اللهِ وبركاتُهُ) صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ سلام پڑھنے کا طریقہ تو ہم نے سیکھ لیا ہے جبکہ آپ پر درود پڑھنا بھی ضروری ہے وہ کس طرح پڑھیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مذکورہ بالا درود کے الفاظ تلقین فرمائے۔ ہم جو درود ابراہیمی پڑھتے ہیں اس کے الفاظ بھی حدیث میں منقول ہیں۔ (صحیح البخاري، أحادیث الأنبیاء، حدیث: 3370) بہرحال درود پڑھیے، ضرور پڑھیے مگر مسنون پڑھیے۔ واللہ المستعان