تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتے وقت دوسروں کو بھی اس میں شامل کیا جا سکتا ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس درود کی تلقین فرمائی ہے اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کی ازواج مطہرات اور اولاد پاکباز بھی شامل ہے۔ واللہ أعلم