تشریح:
(1) فقر اور محتاجی بہت ہی خطرناک عذاب ہے۔ اگر مفلسی اور تنگدستی کے ساتھ صبر و قناعت نہ ہو اور اس کی وجہ سے انسان ناجائز کام کرنے لگے تو یہ اللہ تعالی کی طرف سے ایک سزا ہے۔ اس دعا میں دولت مندی اور ناداری کے جس شر و فتنہ سے پناہ مانگی گئی ہے وہ یہی ہے اور یہ ایک ایسی چیز ہے کہ اس سے ہزار بار پناہ مانگی جائے کیونکہ جس دل میں قناعت نہ ہو وہاں خضوع اور خشوع ختم ہو جاتا ہے۔
(2) مفلسی کا فتنہ یہ ہے کہ انسان روزی کمانے کے لیے حرام ذرائع اختیار کرے یا دل میں اللہ تعالیٰ پر ناراض ہو اور زبان سے اللہ تعالیٰ کا شکوہ کرے۔ ایسا شخص مفلسی کے امتحان میں ناکام ہے جس کا دنیا و آخرت میں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ واللہ المستعان