تشریح:
(1) صلاۃ وسطیٰ سے مراد نماز عصر ہے جیسا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ خندق کے دن کفار قریش کو برا بھلا کہنے لگے اور عرض کی: اللہ کے رسول! میں عصر کی نماز نہیں پڑھ سکا حتی کہ سورج غروب ہو گیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''اللہ کی قسم! میں بھی نہیں پڑھ سکا ہوں۔'' پھر ہم وادئ بطحان میں گئے، وہاں غروب آفتاب کے بعد وضو کر کے پہلے نماز عصر پڑھی، پھر نماز مغرب ادا کی۔ (صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4112)
(2) چونکہ اس حدیث میں کفار قریش کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا کا ذکر ہے، اس لیے امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے یہاں بیان کیا ہے۔ واللہ المستعان