تشریح:
مومن اور کافر دونوں کو جنت اور دوزخ دکھائے جاتے ہیں۔ وہ قبر میں دونوں کو بیک وقت دیکھتے ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ مومن انتہائی خوش ہوتا ہے اور کافر انتہائی غمناک۔ موت کی سختیوں میں ایک سختی یہ بھی ہے کہ اسے صبح و شام اس کا ٹھکانا دکھا کر اسے رنج و الم سے دوچار کیا جاتا ہے، البتہ نیک بندے کے لیے خوشی ہوتی ہے کہ وہ جنت کی بشارت پاتا ہے۔ واللہ المستعان