قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الرِّقَاقِ (بَابٌ: مَنْ نُوقِشَ الحِسَابَ عُذِّبَ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

6536. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ عُذِّبَ قَالَتْ قُلْتُ أَلَيْسَ يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا قَالَ ذَلِكِ الْعَرْضُ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ وَتَابَعَهُ ابْنُ جُرَيْجٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمٍ وَأَيُّوبُ وَصَالِحُ بْنُ رُسْتُمٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

مترجم:

6536.

سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جس کا حساب کے وقت مناقشہ ہوا تو اس کوضرور عذاب ہوگا۔“ سیدہ عائشہ‬ ؓ ک‬ہتی ہیں کہ میں نے کہا: کیا اللہ تعالٰی یہ نہیں فرماتا: ”عنقریب ان سے ہلکا حساب لیاجائے گا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس سے مراد تو صرف پیشی ہے۔“ مجھ سے عمرو بن علی نے بیان کیا ان سے یحییٰ نے، ان سے عثمان بن اسود نے انہوں نے کہا: میں نے ابن ابی ملکیہ سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے سنا انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ سے ایسا ہی سنا۔ اس روایت کی متابعت ابن جریج محمد بن سلیم، ایوب اور صالح بن رستم نے کی، انہوں نے ابن ابی ملکیہ سے، انہوں نے سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے انہوں نے نبی ﷺ سے بیان کیا۔