تشریح:
ایک روایت میں مزید وضاحت ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ایسے کافر سے کہے گا جسے بہت ہلکا سا عذاب دیا جا رہا ہو گا: اگر تجھے دنیا اور اس کا سارا سامان دے دیا جائے تو کیا اسے فدیے کے طور پر دے کر اس عذاب سے نجات حاصل کرے گا؟ وہ جواب دے گا: ہاں، میں اس کے لیے تیار ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جب تو اپنے باپ کی پشت میں تھا تو تجھ سے بہت آسان چیز کا مطالبہ کیا تھا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا لیکن تو نے شرک کے علاوہ ہر چیز کا انکار کر دیا۔ (صحیح مسلم، صفات المنافقین، حدیث: 7083 (2805))