تشریح:
(1) صحیح بخاری کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ جب اہل جنت، جنت میں اور اہل جہنم، جہنم میں چلے جائیں گے تو موت کو ان کے درمیان لا کر ذبح کر دیا جائے گا، پھر مذکورہ اعلان کیا جائے گا تاکہ اہل جنت کو انتہائی فرحت اور اہل جہنم کو انتہائی غم ہو۔ (صحیح البخاري، الرقاق، حدیث: 6548)
(2) ان احادیث کو اس عنوان کے تحت ذکر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جو انسان بھی جنت میں داخل ہو گا وہ چند دن کا مہمان نہیں بلکہ اس میں ہمیشہ رہے گا، البتہ اس میں پہلے پہلے بلا حساب کتاب داخل ہونے والوں کو ایک اضافی برتری حاصل ہو گی کہ انہیں حساب کتاب کے سخت کمر توڑ مرحلے سے نہیں گزرنا پڑے گا۔ (فتح الباري: 504/11) واللہ أعلم