تشریح:
(1) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اہل جہنم میں ہلکا اور کم ترین عذاب ابو طالب کو ہو گا۔ اسے آگ کے دو جوتے پہنائیں جائیں گے جس سے اس کا دماغ اُبل رہا ہو گا۔‘‘ (صحیح مسلم، الإیمان، حدیث: 515 (212)) ایک روایت میں ہے، وہ خیال کرے گا کہ مجھے سب سے زیادہ عذاب ہو رہا ہے، حالانکہ اسے سب سے ہلکا عذاب دیا جا رہا ہو گا۔ (صحیح مسلم، الإیمان، حدیث: 517 (213))
(2) جس طرح آگ ہانڈی کو جوش دیتی ہے اسی طرح دوزخ کی آگ انسان کے بدن کو سخت گرم کرے گی حتی کہ اس کے اثر سے دماغ کھول رہا ہو گا۔ أعاذنا اللہ منه