قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ لاَ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

6647. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ قَالَ سَالِمٌ قَالَ ابْنُ عُمَرَ سَمِعْتُ عُمَرَ يَقُولُ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ قَالَ عُمَرُ فَوَاللَّهِ مَا حَلَفْتُ بِهَا مُنْذُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاكِرًا وَلَا آثِرًا قَالَ مُجَاهِدٌ أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ يَأْثُرُ عِلْمًا تَابَعَهُ عُقَيْلٌ وَالزُّبَيْدِيُّ وَإِسْحَاقُ الْكَلْبِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ وَقَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ وَمَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ

مترجم:

6647.

حضرت ابن عمر ؓ ہی سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے حضرت عمر ؓ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اللہ تعالٰی تمہیں اپنے باپ داد کی قسم کھانے سے منع کرتا ہے“ حضرت عمر بن خطاب ؓ نے کہا: جب سے میں نے یہ بات نبی ﷺ سے سنی ہے اپنے پاب دادا کی قسم نہیں اٹھائی اور نہ ذاتی طور پر اور نہ کسی دوسرے کی نقل کرتے ہوئے۔ امام مجاہد نے کہا: سورہ احقاف میں جو (أو أثرة من علم) ہے اس کے معنیٰ ہیں: ”پہلے لوگوں کی خبر نقل کرنا۔“ حضرت امام زہری سے اس حدیث کو نقل کرنے میں عقیل، زبیدی اور اسحاق کلبی نے یونس کی متابعت کی ہے۔ ابن عینیہ اور معمر نے امام زہری سے اس حدیث کو بایں سند بیان کیا ہے کہ حضرت سالم ابن عمر سے انہوں نے نبی ﷺ سے کہ آپ نے حضرت عمر کو غیر اللہ کی قسم کھاتے ہوئے سنا۔