تشریح:
(1) حلیلہ کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ خاوند کا اس سے مباشرت کرنا حلال ہوتا ہے یا دونوں ایک بستر میں پڑاؤ کرتے ہیں۔
(2) اگرچہ زنا ہر لحاظ سے بے حد گندا اور برا ہے لیکن ہمسائے کی بیوی سے بدکاری کرنا اس لیے بہت بڑا اورعظیم گناہ ہے کہ اس کا احترام اور حق دوسرے لوگوں سےزیادہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص کا ہمسایہ اس کی شرارتوں سے محفوظ نہیں، اس شخص کا ایمان کامل نہیں ہے۔ (صحیح البخاري، الأدب، حدیث:6016) بہرحال اس حدیث سے زنا کی قباحت معلوم ہوتی ہے، خاص طور پر جب اپنے ہمسائے کی بیوی سے منہ کالا کیا جائے تو اس کی سنگینی مزید بڑھ جاتی ہے۔ (فتح الباري:142/12) واللہ أعلم