قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ جَنِينِ المَرْأَةِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

6907. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُمَرَ نَشَدَ النَّاسَ مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي السِّقْطِ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ أَنَا سَمِعْتُهُ قَضَى فِيهِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ

صحیح بخاری:

کتاب: دیتوں کے بیان میں

تمہید کتاب (باب : عورت کے پیٹ کا بچہ جو ابھی پیدا نہ ہوا ہو)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

6907.

حضرت عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر ؓ نے لوگوں سے قسم دے کر پوچھا: کس نے نبی ﷺ سے حمل گرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ سنا ہے؟ حضرت مغیرہ ؓ نے کہا: میں نے سنا ہے کہ آپ ﷺ نے اس میں ایک غلام یا کنیز دینے کا فیصلہ کیا تھا۔