تشریح:
1۔یہودی لوگ اپنے مال وغیرہ میں بہت بخیل ثابت ہوئے تھے جب انھیں جلاوطن ہونے کی دھمکی دی گئی تو انھوں نے اپنی جائیداد فروخت کرنے میں عافیت سمجھی۔ اگرچہ وہ انھیں بیچنا نہیں چاہتے تھے لیکن اس وقت وہ مجبور تھے۔
2۔اس حدیث سے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے مجبور شخص کی بیع کے جواز پر استدلال کیا ہے اور یہ حدیث مجبور کی بیع میں بہت واضح ہے کیونکہ مجبور وہ شخص ہے جسے اپنی مملوکہ اشیاء فروخت کرنے پر مجبور کیا جائے، حالانکہ وہ انھیں بیچنا نہیں چاہتا۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنی چیزیں فروخت کرنے کا اختیار دیا تھا، اس اختیار سے انھوں نے فائدہ اٹھانا مناسب خیال کیا۔ ایسی صورت میں مکرہ (مجبور) کی بیع کا جواز ثابت ہوا۔ واللہ أعلم۔