تشریح:
اس حدیث میں صراحت ہے کہ حضرت اُم العلاء رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کے بعد ان کے لیے خواب میں ایک بہتا ہوا چشمہ دیکھا جس کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعبیر فرمائی کہ یہ ان کے نیک اعمال ہیں جو ان کی وفات کے بعد بھی جاری و ساری ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ عورت کا خواب بھی اچھا اور سچا ہو سکتا ہے۔ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خواب کو مبنی بر حقیقت سمجھتے ہوئے اس کی تعبیر فرمائی۔ واللہ أعلم۔