تشریح:
1۔اہل تعبیر نے کہا ہے کہ خواب میں چابیاں دیکھنا مال ودولت اور عزت و غلبے کی دلیل ہے۔ جس نے دیکھا کہ وہ چابی سے دروازہ کھولتا ہے وہ کسی حاکم کی مدد سے ضرورت پوری ہونے میں کامیاب ہوگا۔ اگر ہاتھ میں چابیاں دیکھے تو اسے عظیم غلبہ حاصل ہوگا۔ (فتح الباري:501/12) اگر وہ جنت کی چابی ہے تو دین میں غلبہ یا اچھے عمل کرے گا۔ یا خزانہ پائے گا۔ یا وراثت میں حلال مال ہاتھ آئے گا اگر کعبے کی چابی دیکھے تو بادشاہ یا حاکم یا دربان ہو گا۔
2۔علامہ کرمانی نے کہا ہے کہ چابی دیکھنے کی تعبیر یہ بھی ہے کہ اگر اس سے دروازہ کھولے تو جو دعا کرے اسے شرف قبولیت سے نوازا جائے۔ (عمدة القاري: 294/16)