تشریح:
اہل تعبیر کہتے ہیں کہ خواب میں پیالہ دیکھنا اس کی تعبیر یہ ہے کہ عورت یا اس کی طرف سے کوئی مال حاصل ہوگا۔ اگر پیالہ شیشے کا ہو تو پوشیدہ اسرار ورموز ظاہر ہوں گے۔اگر وہ پیالہ سونے یا چاندی کا ہو تو لوگ اس کی تعریف میں رطب اللسان ہوں گے۔ (فتح الباري: 524/12) اس حدیث میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فضیلت روز روشن کی طرح واضح ہے لیکن اس کے باوجود کچھ بد باطن لوگ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تنقیص وتوہین کرتے ہیں اور اسے نیکی اور اپنے ایمان کا جز خیال کرتے ہیں۔ (قَاتَلَهُمُ اللَّـهُ ۖ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ)