قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الفِتَنِ (بَابُ ظُهُورِ الفِتَنِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

7064. حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، حَدَّثَنَا شَقِيقٌ، قَالَ: جَلَسَ عَبْدُ اللَّهِ، وَأَبُومُوسَى فَتَحَدَّثَا: فَقَالَ أَبُو مُوسَى: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ أَيَّامًا، يُرْفَعُ فِيهَا العِلْمُ، وَيَنْزِلُ فِيهَا الجَهْلُ، وَيَكْثُرُ فِيهَا الهَرْجُ» وَالهَرْجُ: القَتْلُ

مترجم:

7064.

حضرت شقیق ؓ بیان کرتے ہیں: حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت ابو موسیٰ ؓ بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ حضرت ابو موسیٰ ؓ نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: ”بے شک قیامت سے پہلے ایسے دن آئیں گے جن میں علم اٹھا لیا جائے گا جہالت اتر پڑے گی اور ہرج کی کثرت ہوگی۔“ اور ”ھرج“ کے معنی ہیں: قتل۔